کچھ مدير بورڈ کے بارے میں ایم ایس بی کے مؤسس ھارون رشید خواجہ ولد علی محمد خواجہ وادی کشمیر کے ضلع بڈگام تحصیل چاڈورہ کے دولت پورہ نامی گاؤں میں ۳فروری ۱۹۷۸ م میں پیدا ہوئے ہیں۔

ابتدائی نشونما ایک علمی گھرانے میں ہوئی چناچہ ان کے والد منہج صحابہ کے داعیوں میں سے تھے۔ اور اپنے علاقہ میں اس منہج کا چراغ انہوں نے ہی روشن کیا ہے۔ وہ شرعی علوم سے اچھی واقفیت رکھتے تھے لہذا انہوں نے اپنے تمام اولاد کی تربیت شرعی طریقہ پر کی ہے جس کا وافر حصہ مؤسس موصوف کے مقدر میں تھا۔
اپنے گاؤں کے اہل علم سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد موصوف کو اپنے والد اور دیگر برادران کے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے وادی کشمیر کے معروف علمی دانشگاہ الکلیۃ السلفیۃ مومن آباد بٹہ مالو سرینگر میں شرعی علوم حاصل کرنے کی غرض سے داخل کیا گیا اور سنہ ۱۹۹۱ سے سنہ ۱۹۹۸ کے عرصے میں موصوف نے الکلیۃ السلفیۃ کا آٹھ سالہ کورس مکمل کرکے شہادۃ العالیۃ الشرعیۃجید جدًا (Very Good ) گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔اسی عرصے میں موصوف نے عصری علوم میں دسویں اور گیارویں جماعت پاس کی۔ الکلیۃ السلفیۃسے فارغ ہونے کے بعدموصوف نے یوپی کے عظیم علمی مرکز ندوۃ العلماء لکھنو میں عربی ادب کے کورس میں داخلہ لیا ۔ اسی دوران سر زمین سعودی عرب سے ریاض کی عالمی شہرت یافتہ کنگ سعود یونیورسٹی سے آپ کے لئے قبولیت نامہ وارد ہوا (ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء) اور یوں آپ نے سنہ ۱۹۹۹ سے سعودی عرب میں عظیم علمی سفر کا آغاز کیا اور سنہ ۲۰۰۱ میں اسی یونیورسٹی سے شہادۃ الکفایۃ في اللغۃ العربیۃ ممتاز(A+ )گریڈ سے حاصل کی۔ اورسنہ ۲۰۰۱ سے سنہ ۲۰۰۶ تک موصوف نے مذکورہ یونیورسٹی سے شہادۃ بکالوریوس(B.A, B.Ed. )ممتاز ( A ) گریڈ، مع الشرف الثاني (SECOND CLASS HONOUR ) کے ساتھ حاصل کی۔ اور شرعی علوم کے میدان میں فقہ اور اصول فقہ میں تخصص حاصل کیا۔ کنگ سعود یونیورسٹی میں تعلیمی سفر کے دوران موصوف نے وہاں پر تعلیمی و تربیتی کیمپوں میں بھی شرکت کی جن کا مختصر ذکر یوں ہے:
  • 1. مارچ ۲۰۰۰ میں Saudi Heart Association کی طرف سے منعقدہ کورس۔
  • 2. ۲۰۰۳ میں کنگ سعود یونیورسٹی کی طرف سے قیادۃ الدراسۃ الأولیۃ لقادۃ الوحدات کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 3. ۲۰۰۴ میں کنگ سعود یونیورسٹی کی طرف سے قیادۃ الدراسۃ التأسیسیۃ لقادۃ الوحداتکے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 4. ۲۰۰۵ میں ندوۃ العالمیۃ للشباب المسلمین(WAMY)کی طرف سے دعوتی منییجمٹ کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 5. ۲۰۰۶ میں الرشید للإعلام بالریاض کی طرف سے دعوتی ڈیلوپمنٹ کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 6. ۲۰۰۶ میں الرشید للإعلام بالریاض کی طرف سے کامیاب مدیر کی مہارات کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 7. ۲۰۰۶ میں ندوۃ العالمیۃ للشباب المسلمین (WAMY)کی طرف سے آرٹ آف سپیچ کے بارے میں منعقدہ کورس۔
  • 8. اس کے علاوہ بڑے علماء کرام اور ماہرین تعلیم کے بہت سارے علمی دروس کی مجالس میں حاضر ہوکر استفادہ کیا .
اس عظیم تعلیمی سفر سے واپسی کے بعد مصنف نے وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کا منفرد علمی درخت لگایا اور اسے عرق ریزی اور اعلی درجہ کی محنت و کوشش سے سینچنے کا کام شروع کیا اور یوں مختلف قسم کے تعلیمی پروگراموں کی شروعات کی، کئی کانفرنسوں میں شرکت کی، کئی دعوتی پروگراموں میں لوگوں کو مستفید و مستفیض کیا، جمعہ کے موقعوں اور دیگر مواقع پر لوگوں کو راہ راست کی طرف گامزن کرنے کی انتھک کوششیں کرتے آرہے ہیں۔ اور وادی کے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد بالخصوص زیر تعلیم طالب علموں کے لئے ایک منفرد اور یکتائے زمانہ تعلیمی پروگرام ۲۰۰۶ میں شروع کیا جس کے لئے اتوار و جمعہ کے ایام مقرر کئے اور بٹہ مالو ، چاڈورہ، اور نیوہ پلوامہ میں ہیءۃ الطلاب المسلمین کے نام سے تدریسی مراکز قائم کئے اور بالآخر ۲۰۰۹ سے خواجہ پورہ نوگام میں ایم ایس بی کا مرکزی دفتر اور تدریسی مقام قائم کیا۔ اور الحمدللہ آج تک یہ دینی إدارۃ روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سینکڑوں نوجوانان کشمیر شرعی علوم اور عربی زبان کے کورسوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اسی دوران مصنف نے قلمی خدمات کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور مختلف شرعی علوم پر۴۳ علمی مذکرات اور کتابیں تالیف کیں جن کا مختصر ذکر یوں ہے:
م نام مذکرۃ / کتاب عمل
1 أصول فقہ ( أ ) إعداد
2 أصول فقہ ( ب ) إعداد
3 أصول تدریس إعداد
4 أصول دعوت إعداد
5 أصول دعوتی إداریت إعداد
6 أصول حدیث ( أ ) إعداد
7 أصول إسلامي تربیت إعداد
8 أصول ٹائم منیجمنٹ إعداد
9 إسلامي عقیدۃ ( أ ) إعداد
10 درس حدیث ( أ ) إعداد
11 درس حدیث (ب) ترتیب
12 تفسیر موضوعي إعداد
13 تدریبات عملیۃ (۱ ) جمع و ترتیب
14 تدریبات عملیۃ (2 ) ( النصف الأول ) جمع و ترتیب
15 معلم العربیۃ لروضۃ الأطفال إعداد
16 معلم العربیۃ (۱ ) إعداد
17 معلم العربیۃ (۲ ) إعداد
18 معلم العربیۃ (۳ ) إعداد
19 معلم العربیۃ (۴ ) إعداد
20 معلم العربیۃ (۷ ) إعداد
21 معلم العربیۃ (۸ ) إعداد
22 معلم العربیۃ (۹ ) إعداد
23 معلم العربیۃ (۱۰ ) إعداد
24 ختم نبوت (بحث علمی ) إعداد
25 چھوٹا کھیل بڑا فائدہ إعداد
26 مساعد المترجم ترتیب
27 القطوف الدانیۃ من الأحادیث الصحیحۃ (پہلے مرحلہ کا نصف) إعداد
28 تدریب التجوید (مشارکت) إعداد
29 إسلامیات ( ۱ ) إعداد
30 إسلامیات ( ۲ ) إعداد
31 إسلامیات ( ۳ ) إعداد
32 إسلامیات ( ۴ ) إعداد
33 إسلامیات ( ۵ ) إعداد
34 إسلامیات ( ۶ ) إعداد
35 إسلامیات ( ۷ ) إعداد
36 إسلامیات ( ۸ ) إعداد
37 إسلامیات ( ۹ ) إعداد
38 عالم إسلام ( أ ) إعداد
39 سوئے مستقبل إعداد
40 المفاتیح المساعدۃ إعداد
41 ابتداء قمری ماہ کا تعین اور وحدت رؤیت نظر ثانی
42 مفصل أحکام قرباني نظر ثانی
43 أھل سنت و جماعت نظر ثانی
44 غزو فکری إعداد

اور ان میں بیشتر علمی مذکرات اور کتابیں ایم ایس بی میں طالب علموں کو درسًا پڑھائی بھی جا رہی ہیں ۔
محترم نے نونہال بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی خاصا اہتمام کیا ہے اور اس ضمن میں ایم ایس بی کے تابع Quranic Studies Chain نامی تعلیمی پروگرام شروع کیا جس کے لیے موصوف نے جدید دور کے جدید تقاضے ، منہج صحابہ اور بچوں کی نفسیات کو مد نظر رکھ کر شامل وکامل ایک سیلبس مرتب کیا، اور اس سیلبس کے مطابق کتابوں کا بہترین ایک سلسلہ (Series) تیار کرنے میں مصروف ہیں جن میں اب تک ۱۸ کتابیں تیار ہوچکی ہیں جو جلدہی منظر عام پر آنے والی ہیں إن شاء اللہ .
مصنف آج تک اس میدان میں سر گرم ہیں روز بروز بحیثیت ایک تعلیمی ماہر کے اپنی تعلیمی، تدریسی اور دعوتی خدمات اپنی زبان اور قلم سے انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں جزاء خیر دے اور ان کے علم میں برکت عطا فرمائے، آمین !

3 comments :

Fouzan Bhat said... September 29, 2013 at 2:39 AM

فضية الأخ هارون رشيد خواجه حفظه الله تعالى مشغول في مجال الدعوة وهو الآن مدير هيئة الطلاب المسلمين في كشمير الهند الله يوفقه إلى الصراط المستقيم

Fouzan Bhat said... September 29, 2013 at 2:45 AM

mashallah moulana haroon riyadi verry good sheikh

Fouzan Bhat said... September 29, 2013 at 2:48 AM

فضيلة الأخ هارون رشيد خواجه متخرج من جامعة الملك سعود الرياض والآن مدير هيئة الطلاب المسلمين في نوغام سري ناغر كشمير الهند ويعمل في مجال الدعوة في كشمير الله يحفظه ويرعاه ويوفقه لما يحب ويرضا
كتبه/حافظ محمد يوسف بهات البزلوي الرياضي من جامعة الملك سعود الرياض

Post a Comment

May Allah Bless YOU.

Be with US

 
How to Lose Weight at Home Top